طیارہ تباہ ہونے کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
جمعہ 24 مارچ 2017 15:13
(جاری ہے)
دوسری جانب ایوی ایشن ذرائع نے بھی کسی طیارے کے تباہ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ رونما ہوا ہی نہیں۔
اسی رات ریسکیو 1122 نے ایک ابتدائی رپورٹ جاری کی، جس میں فون کال کرنے والے شخص کے دعویٰ کی بنیاد پر بتایا گیا کہ ایک طیارہ تباہ ہوا تاہم رات 10 بجکر 14 منٹ پر ایمرجنسی سروس نے بھی تصدیق کردی کہ انھیں جہاز کا کوئی حصہ نہیں ملا۔بجائے اس کے ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن نے تصدیق کی کہ ایمرجنسی سروس کے عملے نے بھاری آلات کے ساتھ جھاڑیوں میں لگی آگ بجھائی۔بعدازاں ریسکیو 1122 کے اسٹیشن کوآرڈینیٹر حارث فاروق نے پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کروائی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ 22 مارچ کی رات 7 بجکر 54 منٹ پر ایک فون کال کے ذریعے ایمرجنسی سروس کو بتایا گیا کہ مارا سنگال گف گاؤں میں ایک طیارہ تباہ ہوگیا ۔حارث فاروق کے مطابق اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے والی گاڑیاں، ایمبولینسز اور ریسکیو عہدیداروں کو جائے وقوع پر بھیجا گیا جہاں انھیں پتہ چلا کہ کوئی طیارہ نہیں گرا بلکہ جھاڑیوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ مبینہ جھوٹی اطلاع سے ریسکیو سروس کے وسائل اور گاڑیوں کا استعمال ہوا۔دوسری جانب ایف آئی آر میں نامزد کیے گئے ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
پنجاب حکومت کا طلباء کو الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.