سندھ ہائیکورٹ ،ْمر دم شماری میں معلومات خفیہ رکھنے کیخلاف پیپلز پارٹی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے کیلئے وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت

جمعہ 24 مارچ 2017 15:13

سندھ ہائیکورٹ ،ْمر دم شماری میں معلومات خفیہ رکھنے کیخلاف پیپلز پارٹی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے مردم شماری میں معلومات خفیہ رکھنے کے خلاف پیپلز پارٹی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے کیلئے فاروق ایچ نائیک کو دلائل دینے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

پی پی رہنما فرحت اللہ بابر اور مولا بخش چانڈیو کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ،ْہائیکورٹ نے وفاق اور سندھ حکومت کو 3اپریل تک کا نوٹس جاری کردیا ،عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت میں بتایا جائے کیا درخواست قابل سماعت بھی ہی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مردم شماری غیر منصفانہ ہورہی ہے،سندھ میں رہائش پزیرغیر ملکیوں کو بھی سندھ کیباسیوں کیطور پرگناجارہاہے،جوغلط ہے۔

فاروق ایچ نائیک کے مطابق ہم نے معلومات کوخفیہ رکھنے کے قانون کو چیلنج کیاہے ،ْمردم شماری میں غیرملکیوں کوشامل کرنے پر اعتراضات اٹھائے ہیں ،ْمردم شماری پر معلومات خفیہ رکھنا خلاف آئین ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مردم شماری شفاف نہ ہوئی توآگے چل کربہت مسائل کا سامنا ہوگا۔