خیبرایجنسی کے عارضی طور پر بے گھر افراد کے مکانات کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے 27 کروڑ8 لاکھ روپے جاری

جمعہ 24 مارچ 2017 15:13

خیبرایجنسی کے عارضی طور پر بے گھر افراد کے مکانات کو پہنچنے والے نقصانات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) حکومت نے آپریشن’’ ضرب عضب‘‘ سے خیبرایجنسی کے عارضی طور پر بے گھر افراد کے مکانات کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے 27 کروڑ8 لاکھ روپے جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

فاٹا ڈیز اسٹر مینجمنٹ حکام کے مطابق دہشت گردی کے خلاف آپریشن’’ ضرب عضب‘‘ میں متاثر ہونے والے خیبرایجنسی کے عارضی طور پر بے گھرافراد کے مکانات کے معاوضہ جات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔

وفاقی حکومت نے خیبرایجنسی کے بے گھر افراد کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے 27کروڑ88 لاکھ روپے فاٹا سیکرٹریٹ کو ڈیمانڈ نمبر135 کے مطابق جاری کئے ہیں تاہم فاٹا سیکرٹریٹ نے خیبر ایجنسی کے بے گھرافراد کیلئے وفاق کی جانب سے جاری کردہ رقم 27 کروڑ88 لاکھ روپے خیبرایجنسی کے پولیٹیکیل ایجنٹ کو جاری کی ہے تاکہ خیبرایجنسی کے بے گھر افراد کو مکانات کا معاوضہ ادا کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :