امریکہ ،ْنیو یارک میں پاکستانیوں نے یوم پاکستان کو ملی جوش و جذبے سے منایا

اپنے قیام سے آج تک پاکستان نے بہت ترقی کی ہے ،ْ اب بھی بہت سے چیلنجز حل طلب ہیں ،ْملیحہ لودھی

جمعہ 24 مارچ 2017 15:07

امریکہ ،ْنیو یارک میں پاکستانیوں نے یوم پاکستان کو ملی جوش و جذبے سے ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) امریکی شہر نیو یارک میں پاکستانیوں نے یوم پاکستان کو ملی جوش و جذبے سے منایا ، اس سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خصوصی طور پر شرکت کی ، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے ان کا خیرمقدم کیا۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان کے حوالے سے اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد ملیحہ لودھی نے صدر ممنون حسین اور نیویارک میں تعینات پاکستانی قونصلر راجہ علی اعجاز نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔

تقریب کے دوران ملیحہ لودھی نے قیام پاکستان کے لئے قربانیاں دینے پر قائد اعظم محمد علی اور بر صغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے قیام سے آج تک پاکستان نے بہت ترقی کی ہے لیکن اب بھی بہت سے چیلنجز حل طلب ہیں۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اوریوم پاکستان کی تقریب میں شرکت سے بے حد خوشی ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان مہاجرین کی میزبانی میں سب سے آگے رہا۔