آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ،ْ محکمہ موسمیات

کوئٹہ، قلات ڈویژن اور پاراچنارمیں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

جمعہ 24 مارچ 2017 15:07

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ،ْ محکمہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، قلات ڈویژن اور پاراچنارمیں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر، میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، سرگودھا اور راولپنڈی ڈویژن میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 29 ملی میٹر، پاراچنار 26، دیر 25،سیدو شریف، کالام24، لوئر دیر22، دروش20، چترال 16، پٹن14، میرکھانی13،پشاور11، کوہاٹ 08، بالاکوٹ، چراٹ 06، کاکول04، گوپس، استور12، چلاس 04، ہنزہ، بگروٹ ایک، کوئٹہ 15، مظفر آباد04، گڑھی دوپٹہ02 اور بھکر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران بینڈوگول 06، گولین 03 اور کالام میں ایک انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔ ریکارڈ کئے گئے ملک کے سرد ترین مقامات کی رپورٹ کے مطابق کالام میں درجہ حرارت منفی ایک جبکہ گوپس میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :