پاکستان امن و سلامتی اور استحکام کے راستے پر گامزن ہے ،ْ اعزاز احمد چوہدری

سکیورٹی فورسز ،ْ عوام نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے قابل قدر قربانیاں دیں ،ْ خطاب پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،ْقومی پرچم لہرایا گیا

جمعہ 24 مارچ 2017 15:07

پاکستان امن و سلامتی اور استحکام کے راستے پر گامزن ہے ،ْ اعزاز احمد ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان امن و سلامتی اور استحکام کے راستے پر گامزن ہے ،ْقومی قیادت ‘ سیکورٹی فورسز اور پاکستان کے عوام نے ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے قابل قدر قربانیاں دیں ۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی پرچم لہرایا گیا ۔

تقریب میں شریک مہمانوں کو پاکستانی سفارتخانہ کے عملہ کی جانب سے خوش آمدید کہا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے دہشت گردی کے خلاف جاری مہم میں پاکستان کو حاصل ہونے والی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔جس سے ایشیاء کے ممالک کی نسبت پاکستان کی اقتصادی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفیر نے خصوصی طور پر کہا کہ پاکستان امن و سلامتی اور استحکام کے راستے پر گامزن ہے۔

قومی قیادت ‘ سیکورٹی فورسز اور پاکستان کے عوام نے ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے قابل قدر قربانیاں دی ہیں۔ اپنے خطاب کے آخر میں پاکستانی سفیر نے پاکستان کے تحفظ ‘ استحکام اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔ قبل ازیں پریس اتاشی نے یوم پاکستان کے حوالے سے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نوازشریف کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے۔

متعلقہ عنوان :