صومالیہ کے 60لاکھ افراد ہماری مدد کے منتظر ہیں ، چین

خطہ خطرناک صورتحال سے دوچار ہے، 30لاکھ عورتوں اور بچوں کی زندگی بچا ئی جائے عالمی برادری افریقی ملک کیلئے ایک ریپڈ فورس تشکیل دے ، چینی مندوب کا اظہار خیال

جمعہ 24 مارچ 2017 15:06

صومالیہ کے 60لاکھ افراد ہماری مدد کے منتظر ہیں ، چین
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) اقوام متحدہ میں چینی نمائندے نے کہا ہے کہ عالمی برادری افریقہ میں ایک ر یپڈ فورس کی تشکیل کیلئے تعاون کرے تا کہ اس خطے میں سکیورٹی کی اہلیت کو فروغ دیا جا سکے ، صومالیہ اس وقت قومی تعمیر نو کے ایک مشکل مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ، اس بات سے قطع نظر کہ وہاں سلامتی اور انسانی ہمدردی کی صورتحال کیا ہے ، خطہ ایک خطرناک صورتحال سے دوچار ہے اور وہاں کی دہشتگردی کی سرگرمیوں کا سامنا کررہاہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے لیو جی یی نے صومالیہ کے بارے میں سلامتی کونسل میں ایک اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ 60لاکھ سے زیادہ صومالی جوملک کی کل آبادی کا نصف ہیں ، ہماری مد د کے منتظر ہیں جبکہ 30لاکھ عورتوں اور بچوں کو زندگی بچانے کے لئے ہماری فوری مددکی ضرورت ہے ، ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو قابل رحم حالات میں زندگی گزار رہے ہیں ، 15رکنی سلامتی کونسل نے ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے جس میں 16جون 2017ء تک اقوا متحدہ کے امدادی مشن برائے صومالیہ کے مینڈیٹ میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :