اینگلرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منگلا ڈیم کنارے پانی کے عالمی دن کی تقریبات شروع

جمعہ 24 مارچ 2017 15:06

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) اینگلرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منگلا ڈیم کنارے پانی کا عالمی دن کی تقریبات شروع کر دیں ۔تقریب کی صدارت رمضان دت صدر اینگلرز ایسوسی ایشن نے کی ۔سٹیج کے فرائض ماسٹر اللہ دتہ نے انجام دیئے جبکہ مہمان خصوصی محمد کبیر تھے ۔تقریب سے پانی کی آلودگی پرگہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اڑھائی لاکھ بچوں کی ہلاکتیں آلودہ پانی پینے سے ہوتی ہیں جبکہ حکومت آلودہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں پر ہر سال 112ارب روپے خرچ کرتی ہے جبکہ پانی میں پولیو کے وائرس کے تدارک حکومتی سطح پر کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے غریب عوام مہنگے علاج اور صاف پینے پانی خرید پینے کے متحمل نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

تقریب سے قاضی محمد اسلم ،ماسٹر اللہ دتہ ،طاہر قیوم مرزا ،ریاض مغل ،باغ حسین ،کالا خان ،راجہ گلزار ،محمد کبیر ،خالد محمود ،محمد علی ،محمد بلال مظہر ،محمد شازیب ،قاضی مظہر فردوش ،ماسٹر عبدالوحید ،فتح محمد ،حارث حبیب ،جواد اختر ،ہارون رشید معمون رشید اور گلفام شاہ اور ماسٹر عبدالوحید نے خطاب کیا ۔مقررین نے پانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پانی توانائی پیدا کرنے جبکہ توانائی پانی کی محفوظ مسلسل فراہم کا ذریعہ ہے مقررین نے کہا کہ دنیا کو مستقبل کی خورا ک اور توانائی کی ضرورت ہے جسے پورا کرنے کے لیے دو گنا اضافی پانی درکار ہوتا ہے مقررین نے کہا کہ کم آمدنی والے افراد پانی اور توانائی کا استعمال اپنی بنیادی ضرورتوں جن میں کھانے پینے پکانے نہانے اور ہیٹنگ کو پورا کرتے ہیں اس کے برعکس خوشحال عوام سیومنگ پولز ،ٹرانسپورٹ ،گلف کے میدانوں کو سیراب کرتے ہیں اور ٹھنڈک کے حصول کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔

مقررین نے کہا کہ دنیا میں پیدا کی جانے والی بجلی سولہ فیصد پانی سے پیدا کی جارہی ہے جس میں آٹھ فیصد تازہ پانی جبکہ ترقی یافتہ ممالک چالیس فیصد پانی استعمال میں لاتے ہیں یہی صورتحال رہی تو نیشنل جیو گرافکس کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی مستقل طلب پوری کرنے کے لیے پانی کا استعمال دو گنا بڑھ جائے گا ۔مقررین نے میرپور کی پانی کی صورتحال پر بڑی تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ درجنوں ٹیوب ویل منگلا ڈیم کنارے بنائے گئے جو اپ ریزنگ کی زد میں آگئے ہیں جبکہ محکمہ واٹر سپلائی شہریوں کو صاف پانی مہیا کرنے میں ناکام ہو گیا ہے مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کو صاف ستھرا پانی مہیا کیا جائے اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پانی کو ضائع ہونے سے بچائیں ۔

متعلقہ عنوان :