یونان سے ملک بدر کئے گئے 17 پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچادیا گیا

گرفتار کیے جانے والے 17 مسافر غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرکے بیرون ملک گئے تھے

جمعہ 24 مارچ 2017 15:00

یونان سے ملک بدر کئے گئے 17 پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچادیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) یونان سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے 17 مسافروں کو امیگریشن حکام نے گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پریونان سے ڈی پورٹ ہو کرآنے والے 17 مسافروں کو امیگریشن حکام نے گرفتار کرلیا، گرفتار کیے گئے 17 مسافر غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے بیرون ملک گئے تھے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے ہر سال ہزاروں لوگ انسانی اسمگلرز کو لاکھوں روپے دے کر بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم ان میں سے سیکڑوں کو واپس بھجوادیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :