سینٹ ذیلی کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کا کامسیٹس یونیورسٹی بل کی تیاری میں تاخیر کا نوٹس، تحریری رپورٹ طلب

کامسیٹس یونیورسٹی کا بل وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے چار متعلقہ اداروں سے مل کر تیار کیا ،اس بل کی منظوری کیبنٹ ڈویژن سے حاصل کی گئی،کیبنٹ ڈویژن کی قانون ساز کمیٹی نے بل کی منظوری دی جو وزارت قانون کو ویٹنگ کیلئے بھیجا گیا، بل میں متعدد ترامیم کی گئیں جس کا وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور کامسیٹس کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ وزیر کو علم تک نہیں، یہ ترامیم کن مقاصد کیلئے کی گئیں ان کے اصل محرکات سامنے لائے جائیں گے، عتیق شیخ

جمعہ 24 مارچ 2017 14:38

سینٹ ذیلی کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کا کامسیٹس یونیورسٹی بل کی تیاری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) سینٹ کی ذیلی کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد بل 2017 کی تیاری میں ہونے والی تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت قانون سے آ ئندہ اجلاس میں وزارت قانون سے تحریری رپورٹ طلب کر لی۔ جمعہ کوکمیٹی کا اجلاس سینیٹر محمد اعظم خان سواتی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ کے علاوہ سیکرٹری وزارت سائنس وٹیکنالوجی ،سینئر جوائنٹ سیکرٹری سائنس ٹیکنالوجی ، ڈارفٹس مین وزارت قانون کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد بل 2017 میں ویٹنگ کے دوران وزارت قانون کو بھیجے گئے بل میں ترامیم کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ نے کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی کا بل وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے چار متعلقہ اداروں سے مل کر تیار کیا اس بل کی منظوری کیبنٹ ڈویژن سے حاصل کی گئی اور کیبنٹ ڈویژن کی قانون ساز کمیٹی نے بھی بل کی منظوری دی جو وزارت قانون کو ویٹنگ (منظوری)کیلئے بھیجا گیا ۔

بل میں متعدد ترامیم کی گئیں ۔جس کا وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور کامسیٹسکے اعلیٰ حکام اور متعلقہ وزیر کو علم تک نہیں جس کا اظہار انہو ںنے قائمہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں بھی کیا۔ یہ ترامیم کن مقاصد کیلئے کی گئیں ان کے اصل محرکات سامنے لائے جائیں گے ۔ وزارت قانون کے ایڈیشنل ڈرافٹس مین شیخ سرفراز نے ذیلی کمیٹی کو بتایا کہ کوئی بھی ویٹنگ کیلئے وزارت میں آتا ہے تو اس میں بہت سی چیزوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے بل میں 90 فیصد زبان کی تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے البتہ پالیسی سازی کے حوالے سے تبدیلی ہمارا دائر اختیار نہیں ہے ۔

جس پر ذیلی کمیٹی نے وزارت قانون سے معاملے کے حوالے سے تحریری رپورٹ طلب کرتے ہوئے معاملہ آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا ۔ اجلاس میں سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ کے علاوہ سیکرٹری وزارت سائنس وٹیکنالوجی ،سینئر جوائنٹ سیکرٹری سائنس ٹیکنالوجی ، ڈارفٹس مین وزارت قانون کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :