معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے صدر مملکت کی تنخواہ کی تفصیلات بتا دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 مارچ 2017 13:36

معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے صدر مملکت کی تنخواہ کی تفصیلات بتا دیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مارچ 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پراپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے صدر مملکت ممنون حسین کی تنخواہ اور ان کو دی جانے والی مراعات سمیت غیر ملکی دوروں پر دی گئی ٹپس سے متعلق بھی اہم انکشافات کیے۔ رؤوف کلاسرا نے بتایا کہ صدر ممنون حسین نے غیر ملکی دوروں پر66لاکھ روپے کی ٹپ دی۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین سالوں میں ایوان صدر پر ڈھائی بلین روپے کی رقم خرچ کی گئی۔ رو¿وف کلاسرا نے بتایا کہ ہمیں ایوان صدر سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی جن میں ان تمام اخراجات کی تردید کی گئی۔ایوان صدر نے موقف دیا کہ صدر ممنون حسین کی ماہانہ تنخواہ 80ہزار روپے ماہانہ ہے۔صدر ممنون حسین اپنی تنخواہ کے علاوہ سرکاری خزانے سے ایک روپیہ بھی نہیںلیتے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر میں بیک وقت دو سیکرٹریٹ کام کرتے ہیں ، ایک پبلک اور دوسرا پرسنل۔ ایوان صدر نے موقف دیا کہ صدر نے گذشتہ تین سالوں میں محض 28لاکھ80ہزار روپے وصول کیے۔ایوان صدر کے اس موقف پر عامر متین کا کہنا تھا کہ ممنون حسین کا نام ممنون حسین نہیں بلکہ مظلوم حسین ہونا چاہئیے کیونکہ ان کی تنخواہ انتہائی قلیل ہے۔ رؤوف کلاسرا نے کہا کہ میں ممنون حسین کو مشورہ دیتا ہوں کہ اس سے اچھا وہ پی ٹی وی کے چئیر مین بن جائیں جس کی تنخواہ ماہانہ پندرہ لاکھ روپے ہے۔

رؤوف کلاسرا نے بتایا کہ پریس ریلیز میں ترجمان صدر پاکستان نے صدر کو ملنے والی مراعات سے متعلق کچھ نہیں بتایا ۔ انہوں نے بتایا کہ بہاولپور کانووکیشن پر جانے کے لیے صدر مملکت اور ان کے اہل خانہ کے لیے دو طیارے بھجوائے گئے تھے۔اس کے علاوہ سی ون تھرٹی پر بلٹ پروف گاڑی الگ صدر مملکت کے ساتھ بھجوائی گئی۔کراچی کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جہاں صرف غیر ملکی مہمانوں کو رکھا جا سکتا ہے وہاں صدر مملکت کا پورا خاندان رہ رہا ہے۔ رؤوف کلاسرا نے صدر مملکت کی تنخواہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں صدر مملکت کو پیشکش کرتا ہوں کہ وہ میری تنخواہ پر آ کر پروگرام کر لیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :