پروٹین انسانی جسم کی بڑھوتر ی کیلئے لازمی جز ہے، ماہرین

جمعہ 24 مارچ 2017 14:20

سلانوالی۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)ماہرین نے بتایا ہے کہ پروٹین انسانی جسامت کوبنانے اورجسم کی بڑھوتر ی کیلئے لازمی جز ہے جوبیماریوں کے ًخلاف مزاحمت کی قوت رکھتے ہیں بڑوں اوربچوںمیں پروٹین کی کمی کے باعث بیماریاں جنہم لیتی ہے انسانی خوراک پروٹین کے 2ذرائع سے حاصل کی جاسکتی ہے جن میں جانور اورپودے شامل ہیں، فی کس پو د ے سے حاصل ہونے والی پروٹین کا تناسب 60فیصداور40فیصدجانوروں سے حاصل ہوتا ہے ۔

ترقی یافتہ ممالک میں جانوروں کی پروٹین کا حصہ 70فیصدروزانہ فی کس ہے۔

(جاری ہے)

ا س کے ساتھ صحت مند اورلمبی زندگی گزاری جاسکتی ہے پاکستان میں دودھ دینے وا لے جانوروںمیں گائے اوربھینس شامل ہے لمحہ فکریہ ہے کہ ملک میںلائیوسٹاک پولٹری فیش ریز اوردیگر ذرائع ہونے کے باو جو د پیداوار مطلوبہ مقدارمیں حاصل نہیں کی جارہی ہے حالانکہ ماہرین جانوروں کی پروٹین پر زیاد ہ توجہ دے رہے ہیں کیونکہ سبزیوں سے پروٹین کم ملتی ہے اس کی کئی وجوہات ہیں، کم عمر جانوروں کے ذبح کیے جانے سے میل جانوروں کی کمی ہوجانا خطرنا ک بیماریوں کے باعث لائیوسٹا ک اورپولٹر ی کی صحت کاخراب ہو جانا پیداوار میںاضافے کیلئے منصوبہ بندی کا فقدا ن فی یونٹ پیداوار کی کمی میں فارمرز کا جانوروں کی پیداوار کے حوالہ سے شعور نہ رکھنا مارکیٹوںمیں لائیوسٹا ک کی فروخت کا غیرسائنسی نظا م بیماریوں اور پیداوار کے حوالہ سے ریسرچ میں کمی اہم نکات ہیں جن کی وجہ سے مطلوبہ پیداوار حاصل نہیں ہوتی اس لیے مناسب پیداوار حاصل کر نے کیلئے ٹھوس حکمت عملی اور جدیدتحقیقات کے ساتھ ساتھ جدید نکات پر بھی عمل کرنا ہو گا۔