فصلوں کوجدیدطریقہ سےپیداکرنے میں اہم کرداراداکررہی ہے، زرعی ماہرین

جمعہ 24 مارچ 2017 14:20

سلانوالی۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)زرعی ماہرین نے نامیاتی ومصنوعی کھادوںکے تقابلی جائزہ کے حوالے سے بتایاہے کہ کھادیں فصلوںکوجدیدطریقہ سے پیداکرنے میں اہم کرداراداکررہی ہے یہ کسی بھی فصل کی پیداوارکیلئے 30سے 70فیصداضافے کاباعث بنتی ہیں۔ نامیاتی کھادیں کسی بھی فصل کی پیداواربڑھانے میںنہ صرف اہم کرداراداکرتی ہے بلکہ زمین کواہم اجزاء دینے کے ساتھ ساتھ ا س کی ظاہری شکل کوبہتربنانے اس میںپانی محفوظ کرنے اورپانی کونیچے جڑوںتک جانے میںمددکرتی ہیں غیرنامیاتی کھادوں کے مسلسل استعمال کی وجہ سے زمین کی زرخیزی میںکمی ہورہی ہے ا س لیے نامیاتی کھادوںکوزیادہ اہمیت دی جارہی ہے نامیاتی کھادوںمیںگوبرکی کھادبھیڑکافضلہ مرغیوںکافضلہ فصل کی پیداواربڑھانے کیلئے استعمال ہوتے ہیںپاکستان میںگوبر کی کھادکی بہت زیادہ مقدارہے تمام نامیاتی کھادیںعام طورپرکمپوسٹ کوگلے سڑے نامیاتی ماد ے کی تخریب کاری سے حاصل کیاجاتا ہے ان میںزیادہ تر پتے پھلوںکے چھلکے بچی کچی خورا ک اورپھلوں کے رس شامل ہے یہ تمام قدرتی کھادیں ہوتی ہے اورتخریب کاری کاعمل بھی بغیرکسی کمیائی مادے کے مکمل ہوجاتا ہے اس میں بڑی تعداد میں ورمز ہوتے ہیں جونامیاتی مادے کوغیرنامیاتی مادے میںتبدیل کردیتے ہیں ان میںزہریلے مادے پیدانہیں ہوتے کیونکہ یہ نامیاتی مادوں سے تیارکیاجاتا ہے ماہرین کے مطابق یہ زمین کی زرخیزی میںاضافے کاباعث بنتے ہیں یہ زمین کوکاشتکاری کیلئے زرخیز اوربہتربناتی ہے۔

(جاری ہے)

زمین کی زرخیزی کے مطا بق اسے نامیاتی کھادنہیں ملتی دوسری طر ف اگر غیرنامیاتی کھادکوصرف اپنی فصلوں کی پیداوارکیلئے استعما ل کریں توورمز زمین میںکام کرناچھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے زمین کی ساخت میںنقصان د ے تبدیلیاں آتی ہے ا ورا س کے علاوہ ز مین میںسیم و تھوڑ اورزمین کے سخت ہو نے کے خدشات میں اضافے کا باعث ہوتے ہیں ا س لیے نامیاتی اورغیر نامیاتی کھادوںکامتوازن اوربروقت استعمال نہ صرف اچھی پیداواردیتا ہے بلکہ خدشات کی کمی کاباعث بھی بنتاہے ۔