دبئی میں ہیلتھ انشورنس کے لئے ڈیڈ لائن بڑھا دی گئی ، 31 مارچ کے بعد جرمانہ عائد ہوگا

جمعہ 24 مارچ 2017 13:14

دبئی میں ہیلتھ انشورنس کے لئے ڈیڈ لائن بڑھا دی گئی ، 31 مارچ کے بعد جرمانہ ..
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2017ء) :۔دبئی کی ہیلتھ اتھارٹی کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ جن دبئی ویزہ ہولڈرز نے جنوری میں ہیلتھ انشورنس رجسٹر نہیں کروائی تھی ان کو اب جرمانہ ادا نہیں کرنا پڑھے گا ۔ کیونکہ اب انشورش کی مدت معیار 31 مارچ تک کردی گئی ۔ جس میں محض ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو کانسل ریزولوشن جسے شیخ حمدان بن محمد بن راشدالمختوم ، ولی عہد دبئی کی جانب سے 20 فروری کو جاری کیا گیا ہے کے مطابق ملازم پیشہ افراد اور ان کے خاندانوں کے لئے دبئی کی ہیلتھ انشور نس کی نئی ڈیڈ لائن 31 مارچ ہے ۔

جب کہ سیاحوں اور وزیٹرز کے لئے 31 دسمبر ہے ۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آف ہیلتھ فنڈنگ ڈاکٹر حیدر الیوسف کا کہنا ہے کہ ”یہ حتمی تاریخ ہے جس کے بعدامیگریشن اتھارٹیز کی جانب سے جرمانہ لاگو ہوگا۔ابھی تک چار ملین سے زائد افراد ہیلتھ انشورنس کروا چکے ہیں ۔اب صرف کچھ لوگ ہی باقی رہ گئے ہیں ۔ تاہم جو لوگ باقی رہ گئے ہیں ان کو 31 مارچ کے بعد جرمانہ لاگو ہوگا“ 

متعلقہ عنوان :