انڈونیشی پولیس کے ہاتھوں ایک عسکریت پسند ہلاک، تین دیگر گرفتار

مرنے والا مشتبہ عسکریت پسند ایک حملے میں ملوث ہونے کی بناء پر پولیس کو مطلوب تھا

جمعہ 24 مارچ 2017 13:38

انڈونیشی پولیس کے ہاتھوں ایک عسکریت پسند ہلاک، تین دیگر گرفتار
جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) انڈونیشی پولیس نے دارالحکومت جکارتہ کے قریب ایک مشتبہ عسکریت پسند ہلاک اور تین دیگر کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پولیس نے جکارتہ سے تقریباً ایک سو کلومیٹر مغرب کی جانب ان عسکریت پسندوں کو روکنے کی کوشش کی تو اٴْنہوں نے اپنی مِنی وین سے پولیس افسروں کو کچلنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک عسکریت پسند زخمی بھی ہو گیا۔ مرنے والا مشتبہ عسکریت پسند جنوری 2016ء میں جکارتہ میں ہونے والے ایک حملے میں ملوث ہونے کی بناء پر پولیس کو مطلوب تھا۔ اس حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے

متعلقہ عنوان :