جرمنی میں یورپی یونین کی حمایت میں حیران کٴْن اضافہ

بحرانی رجحانات کے باوجود جرمن عوام کو یورپ سے حاصل ہونے والے فائدوں پر کوئی شک نہیں ہے،سروے

جمعہ 24 مارچ 2017 13:38

جرمنی میں یورپی یونین کی حمایت میں حیران کٴْن اضافہ
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) جرمن عوام میں یورپی یونین کی حمایت کی شرح گزشتہ پچیس برسوں میں سب سے زیادہ پائی گئی ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں کرائے گئے ایک عوامی سروے سے معلوم ہوا کہ جرمن عوام میں یورپی یونین کی حمایت کی شرح گزشتہ پچیس برسوں میں سب سے زیادہ پائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سروے کے مطابق یورپی یونین کے حق میں عوامی آراء عوامیت پسند اور یورپی اتحاد پر شکوک رکھنے والی سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں کے باوجود بڑھی ہے۔

جرمنی میں نجی بینکوں کی تنظیم بی ڈی بی کے لیے ریسرچ گروپ جی ایف کے نے یہ سروے مرتب کیا ہے۔ نجی بینکوں کی تنظیم بی ڈی بی کے سربراہ ہانس والٹر پیٹر نے سروے کی مناسبت سے کہا کہ بحرانی رجحانات کے باوجود جرمن عوام کو یورپ سے حاصل ہونے والے فائدوں پر کوئی شک نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :