اٹلی میں پولیس نے مبینہ دہشت گرد گروپ کے چار اراکان کو گرفتار کر لیا

مبینہ دہشت گردانہ سیل سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا پھیلانے میں مصروف تھا،پولیس کا بیان

جمعہ 24 مارچ 2017 13:38

اٹلی میں پولیس نے مبینہ دہشت گرد گروپ کے چار اراکان کو گرفتار کر لیا
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) اطالوی پولیس نے چار ایسے مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے، جو ایک دہشت گردانہ سیل کی کارروائیوں میں ملوث بتائے گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ مبینہ دہشت گردانہ سیل سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا پھیلانے میں مصروف تھا۔ گرفتار ہونے والوں میں تین تیونسی اور ایک مراکشی شہری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ افراد پراپیگنڈے کا سیل میلان اور پیروگیا میں چلا رہے تھے۔ ان گرفتاریوں کے سلسلے میں مارے گئے چھاپوں کے دوران پولیس نے ایک الجزائری اور ایک اور تیونسی کے اپارٹمنٹس کی تلاشی بھی لی۔ پولیس کو ایک ایسے تیونسی باشندے کی تلاش ہے، جسے اٹلی میں رہائش اختیار کرنے کی اجازت حاصل ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے تیونسی باشندوں کا کوئی مستقل ٹھکانہ نہیں ہے اور وہ منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں۔