پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنت، تیسرے مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر گروپ اے میں سٹیٹ بینک ، بی میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، سی میں پی ٹی وی اور گروپ ڈی میں ریلویز سرفہرست

جمعہ 24 مارچ 2017 13:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے زیراہتمام پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنت کے تیسرے مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر گروپ اے میں سٹیٹ بینک ، بی میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، سی میں پی ٹی وی اور گروپ ڈی میں ریلویز سرفہرست ہیں۔ جمعہ کو پی سی بی کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے تیسرے مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر گروپ اے میں سٹیٹ بینک کی ٹیم 29 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، کے پی ٹی 21پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کینڈی لینڈ19 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، سی اے اے 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتے اور حیدری ٹریڈرز اور پاک سعودی کی ٹیمیں صفر صفر پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچویں اورچھٹے نمبر پر ہیں۔

گروپ بی میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی ٹیم 28 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، سی ڈی اے 15 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کسٹمز12 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، آئی ایم ای ایکس9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، پاک آرمی 3 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور پی اول صفر پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

گروپ سی میں پی ٹی وی 16 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، پورٹ قاسم 12پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ہمک انجینئرنگ 11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، انکم ٹیکس 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، راحت اینڈ شجاع ایمپیکس اور ایچ ای سی کی ٹیمیں بالترتیب تین تین پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔

اسی طرح گروپ ڈی میں ریلوے کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، برائیٹو پینٹس 15پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، عمر ایسوسی ایٹس 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، کے الیکٹرک اور گینی گلاس کی ٹیمیں بالترتیب 9، 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پانچویں جبکہ نادرا کی ٹیم ایک پوائنٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :