پولیس لائن اٹک میں 23مارچ کے حوالے سے تقریب منعقد

جمعہ 24 مارچ 2017 13:38

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) پولیس لائن اٹک میں 23مارچ کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب کے میزبان ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت تھے ۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی شاویز خان ، ڈاکٹر فیاض بخاری،اراکین امن کمیٹی،مولانا توحید الحسن توحیدی ،سید خادم حسین نقوی ، پولیس اہلکاران و افسران اور شہدا کے اہل خانہ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سی اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ 23مارچ ایک عہد کا دن تھا جس کے بعد ملک حاصل کرنے کے لیے بہت بڑی قربانیاں دی گئیں اور ہم ایک الگ ملک بنانے میں کامیاب ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک انشا ء اللہ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا۔ انہوں نے پولیس شہدا ء کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کیا ۔بعدازاں ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت،رکن صوبائی اسمبلی شاویز خان ،ڈاکٹر فیاض بخاری نے بھی خطاب کیا ۔قبل ازیںپولیس لائن میں یاد گار شہدا ء پر پھول چڑھائے گئے ۔

متعلقہ عنوان :