سوشل میڈیا پر نعت خوانی سے شہرت پانے والے پولیس اہلکار کی ایک اور ویڈیو وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 مارچ 2017 13:10

سوشل میڈیا پر نعت خوانی سے شہرت پانے والے پولیس اہلکار کی ایک اور ویڈیو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مارچ 2017ء) : پی اسی ایل فائنل میں ڈیوٹی کے دوران بس میں بیٹھے پنجاب پولیس کے ایک اہلکار نے شاندار نعت پڑھی جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل ہوئی ۔ سوشل میڈیا پر مقبولیت کے بعد ان کی ایک اور نعت خوانی کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں پروفیشنل نعت خوانی میں قدم رکھنے کا مشورہ دیا۔

(جاری ہے)

تاہم اب اسی پولیس اہلکار کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی ہے ۔ اس ویڈیو میں پولیس اہلکار گلوکار طارق تافو کا گایا گانا اپنی آواز میں سنا رہا ہے۔ ویڈیو کو دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین پنجاب پولیس کے اس اہلکار کی آواز کےدیوانے ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین پولیس اہلکار کی اس قدر خوبصورت آواز کو خوب سراہا۔ اب تک اس ویڈیو کو ایک ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :