ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے مقابلے آخری مراحل میں داخل ہوگئے

جمعہ 24 مارچ 2017 13:38

لاہور۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 18 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے مقابلے کامیابی کے ساتھ آخری مراحل میں داخل ہوگئے۔ عامر کیبلز اور گولڈن ایگلز کی ٹیموں نے ریجنل سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ علی گڑھ کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں گولڈن ایگلز نے خانیوال سینئرز کو 39 رنز سے جبکہ گجرات سینئرز نے سیالکوٹ سینئرز کو 102 رنز سے ہرا دیا۔

گولڈن ایگلز کے کپتان محمد سلمان خان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 295 رنز بنائے۔ بلال خلجی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئی89، محمد شہباز 67، سلمان خان 27، اشفاق اسلم 21، محمد شاہد 51 رنز ناٹ آئوٹ اور نصیر احمد نے 33 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔

(جاری ہے)

خانیوال سینئرز کی طرف سے قلندر علی نے 2، عاطف چوہدری، ظہیر احمد اور رانا بلال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں خانیوال سینئرز 30 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 256 رنز بناسکی۔ ندیم رضا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 106، قلندر علی 38، ظہیر احمد 37، عاطف چوہدری 26 اور محمد علی نے 19 رنز بنائے۔ گولڈن ایگلز کی جانب سے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلال خلجی نی4، اکبر خان اورتجمل چوہدری نے دو، دو وکٹ حاصل کیں۔ احمد شہاب، عدنان رشید امپائر جبکہ ظہور عالم سکورر تھے۔

میچ کے اختتام پر سی ای او پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نواب عاشق حسین قریشی نے بلال خلجی کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ سی ای او گولڈن بناسپتی میاں تصدق رسول، سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ، سی ای او آفتاب قرشی محسن آفتاب قرشی اور انٹرنیشنل کرکٹر محمد شبیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سویڈش کالج گجرات کی گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں گجرات سینئرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔

متین اشرف نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 85 رنز ناٹ آئوٹ،صہیب فیصل 85، اختر محمود 49 اور عطاء الرحمن نے 23 رنز بنائے۔ سیالکوٹ سینئرز کی طرف سے شاہد رفیق نے 2، پرویز اور قلف شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں سیالکوٹ سینئرز 29.2 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 167 رنز بناسکی۔ ظفر جاوید نے 45، قلف شاہ 34، جاوید اقبال 22 اور ماجد رفیق نے 19 رنز بنائے۔ گجرات سینئرز کی طرف سے محمد یوسف نے 3 اور رحمان اجمل نے 2 وکٹ حاصل کیں۔ احمد شہاب ، صغیر احمد امپائر اور محمد عارف سکورر تھے۔

متعلقہ عنوان :