سعودی عرب اور یونان نے اقتصادی تعاون کے شعبوں اور باہمی تعلقات کے فروغ میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے ،سفیرپولی کرونس

جمعہ 24 مارچ 2017 13:27

سعودی عرب اور یونان نے اقتصادی تعاون کے شعبوں اور باہمی تعلقات کے فروغ ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) یونان کے سفیر پولی کرونس پولی کرونیو نے کہا ہے کہ "یونان اور سعودی عرب کے بنیادی مسائل ایک جیسے ہیں جبکہ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون کے شعبوں اور باہمی تعلقات میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے "۔یہ بات انہوں نے سعودی عرب میں یونان کے 169 ویں قومی دن کی سالگرہ کی تیاریوں کے موقع پر کہی ۔

(جاری ہے)

یونان کے سفیر نے عرب نیوز کو بتایا کہ یونان کے سعودی عرب کے ساتھ قریبی سیاسی اور اقتصادی تعاون روابط قائم ہیں اور یونان سعودی عرب کے ساتھ سمندری شعبوں، سیاحت، صحت، تعلیم اور زراعت میں تعاون کومذید بڑھانے کے لئے کوشاں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یونان دیگر متعدد تعاون کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جس کے مستقبل میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :