اسلامک گیمز کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری

جمعہ 24 مارچ 2017 13:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اسلامک گیمز کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں40 مرد اور خواتین سینئر اور جونئیر کھلاری تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچز جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے تربیتی میں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتھاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک گیمز رواں سال 12 سے 22 مئی تک آذر بائیجان کے شہر باکو میں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :