ْافغانستان ، سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ ، 5 جنگجو ہلاک ، 4 پولیس اہلکار زخمی

جمعہ 24 مارچ 2017 13:25

ْافغانستان ، سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ ، 5 جنگجو ہلاک ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں پانچ جنگجو ہلاک اور چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ شمالی صوبہ تخار میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جب طالبان نے پولیس کے ایک گشتی قافلے پر حملہ کیا ۔ جھڑپوں میں پانچ طالبان ہلاک جبکہ چار پولیس اہلکار زخمی ہو ئے ہیں زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :