بنگلہ دیش ، سیمنٹ سے بھرا ٹرک سڑک کنارے کھڑے مزدوروں پر چڑھ دوڑا ، 10 ہلاک ، متعدد زخمی

جمعہ 24 مارچ 2017 13:25

بنگلہ دیش ، سیمنٹ سے بھرا ٹرک سڑک کنارے کھڑے مزدوروں پر چڑھ دوڑا ، 10 ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) بنگلہ دیش میں سیمنٹ سے بھر ایک ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ دارالحکومت ڈھاکہ سے ایک 122 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع میمن سنگھ میں پیش آیا جہاں سیمنٹ سے لدا ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھرے مزدوروں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں دس افراد موقع پر ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جنہیں فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :