پانامہ کیس کا فیصلہ جس کے حق میں آ یا انتخابات میں اسے وقتی فائدہ ہو گا،جاوید ہاشمی

نواز شریف کو سینتالیس سال سے جانتا ہوں وہ بہت پراعتماد نظر آ رہے،احتساب کا عمل ملک میں صحیح سمت میں نہیں جا رہا ، اداروں کو طاقتور بنانا ہو گا تاکہ احتساب کا عمل مضبوط ہو، نجی ٹی وی کے پروگرا م میں اظہا ر خیال

جمعہ 24 مارچ 2017 13:18

پانامہ کیس  کا فیصلہ جس کے حق میں آ یا  انتخابات میں اسے وقتی فائدہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) تحریک انصاف کے سابق سینئر راہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ عمران خان یا پھر نواز شریف کے حق میں آیا تو اسے انتخابات میں وقتی فائدہ ہو گا ۔ وزیر اعظم کو سینتالیس سال سے جانتا ہوں وہ بہت پراعتماد نظر آ رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سابق سینئر راہنما جاوید ہاشمی نے نجی ٹی وی چینل پر مارننگ شو میں کیا انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے نتائج دور رس ہوں گے ۔

(جاری ہے)

پانامہ کیس پی ٹی آئی یا پھر پی ایم ایل این کے حق میں آیا تو اسے اگلے انتخابات میں اسی جماعت کو فائدہ ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو کافی لمبے عرصے سے جانتا ہوں ۔ باڈی لینگویج سے بہت پراعتماد نظر آ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں اگر عمران خان کے خلاف فیصلہ آیا تو اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ وہ ملک کے وزیر اعظم کو سپریم کورٹ تک لے کر آئے ہیں ۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ احتساب کا عمل خیبرپختونخوا ، سندھ سمیت پورے ملک میں صحیح سمت میں نہیں جا رہا ہمیں اداروں کو طاقتور بنانا ہو گا تاکہ احتساب کا عمل مضبوط ہو ۔