یوکرائن کے اسلحہ ڈپو میں خوفناک دھماکے ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، حکام

جمعہ 24 مارچ 2017 13:18

یوکرائن کے اسلحہ ڈپو میں خوفناک دھماکے ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ..
کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) یوکرائن میں اسلحہ ڈپو میں خوفناک دھماکوں سے علاقہ لرز اٹھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق یوکرائی میں اسلحہ ڈپو میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے تاہم اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے بعد علاقے سے 20ہزار سے زائد افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور دھماکے تخریب کاری کی کارروائی ہو سکتے ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق دھماکوں کے بعد ریسکیو اور امدادی ٹیموں کے ساتھ ساتھ فائربریگیڈ کو طلب کر لیا گیا ہے جو امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :