امریکی صدرٹرمپ کو ایک اور دھچکا

ایوانِ نمائندگان میں نئے ہیلتھ کیئر پروگرام کیلئے ووٹنگ ملتوی ،اوباما ہیلتھ کیئر پروگرام کو منسوخ کیے جانے کے بل کے خلاف مظاہرہ واشنگٹن میں مظاہرہ، 20سے زائد مظاہرین گرفتا ر

جمعہ 24 مارچ 2017 13:24

امریکی صدرٹرمپ کو ایک اور دھچکا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ہیلتھ کیئر پروگرام کے لیے ایوانِ نمائندگان میں ووٹنگ ملتوی ہو گئی ہے۔ دوسری جانب دارالکحومت واشنگٹن ڈی سی میں اوباما ہیلتھ کیئر کی مجوزہ منسوخی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ہے۔اوباما ہیلتھ پروگرام کو منسوخ کرنے کے لیے ہونے والی ووٹنگ کیموخر ہونے سے صدر ٹرمپ کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔

کیونکہ انھوں نے کہا تھا کہ وہ جمعرات کو ایوان نمائندگان کی رائے شماری میں نئے بل کو منظور کرالیں گے۔ایوان نمائندگان میں میں اکثریتی جماعت کے رہنما کیون میکاترتھی کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی اس بل پر درکار ووٹ حاصل کرلیں گے۔اقلیتوں کی رہنما نینی پیلوسی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے غلط فیصلہ کیا ہے اور وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب آپ کو معلوم ہیکہ آپ نئے بل کے لیے تیار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

نئے بل کی ایوان نمائندگا ن سے منظور کرنے کے لیے 215 ارکان کی منظوری درکار ہے۔ادھرامریکی دارلحکومت واشنگٹن میں اوباما ہیلتھ کیئر پروگرام کو منسوخ کیے جانے کے بل کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اوباما ہیلتھ کیئر پروگرام منسوخ کیے جانے کی صورت میں ڈھائی کروڑ امریکی متاثر ہوں گے۔ پولیس نے اس موقع پر 20سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :