کراچی :ٹارگٹ کلنگ پھر شروع ، ، ایم پی اے ثانیہ ناز کے دیور سمیت چار افراد قتل

ہاکس بے سے بھی دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد،شاہ لطیف ٹاؤن سے تین ڈاکوؤں گرفتار

جمعہ 24 مارچ 2017 13:15

کراچی :ٹارگٹ کلنگ پھر شروع ، ، ایم پی اے ثانیہ ناز کے دیور سمیت چار افراد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات ، ایم پی اے ثانیہ ناز کے دیور سمیت چار افراد کو قتل کر دیا گیا ، شاہ لطیف ٹاؤن سے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔ الفلاح سوسائٹی میں لوٹ مار کرنے والا ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سوئچ ایک بار پھر آن ہو گیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 4 افراد مارے گئے۔ لیاری بغدادی میں فائرنگ سے تنویر بلیدی نامی شخص موت کے منہ میں چلا گیا ، پولیس کے مطابق مقتول پیپلز پارٹی کی رہنما ثانیہ ناز کا دیورتھا ، ہاکس بے کے قریب نالے سے دوافراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ گلستان جوہر میں گھریلو تنازع پر ملزم فیضان بنگش نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

گولی لگنے سے اس کا سوتیلا باپ بھی زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ادھر شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکو گرفتار کرلئے گئے۔ ملزم بابر ، ایاز ، قدیر سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ان سے اسلحہ برامد کرلیا گیا ہے ، دوسری جانب ملیر الفلاح کے علاقے میں لوٹ مار کرنے والا ڈاکو شہریوں نے دھر لیا۔ مشتعل عوام نے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :