لاہور کے تھیڑوں میں نئے اسٹیج ڈراموں کا آغاز

جمعہ 24 مارچ 2017 13:15

لاہور کے تھیڑوں میں نئے اسٹیج ڈراموں کا آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) لاہور کے تھیڑوں میں نئے اسٹیج ڈراموں کا آغاز ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق باری تھیٹر میں رائٹر و ڈائریکٹر لالہ شہزاد کا اسٹیج ڈرامہ ’’ ربا عشق نہ ہووے ‘‘ شروع ہو گیا ہے جس میں اداکارہ شانزہ ، رائمہ خان ، لیلیٰ صدیقی ، سردار کمال ، کشف ، لالہ شہزاد ، عظیم وکی اورغلام عباس سمیت دیگر اداکار پرفارم کررہے ہیں۔

الحمراء ہال llمال روڈ میں اسٹیج ڈرامہ ’’ کڑیاں بیوٹی فل ‘‘ کا آغاز ہو گیا ہے جس میں اداکارہ ہما علی ، عائشہ چوہدری ، سوہا علی ، انمول شہزادی ، صابر علی گاگا ، مجاہد عباس ، خالد معین بٹ ، وسیم پنوں ، ثاقی خان پرفارم کررہے ہیں ۔ محفل تھیٹرمیں اسٹیج ڈرامہ ’’ سپنوں کی رانی ‘‘ پیش کیا جا رہا ہے جس کی کاسٹ میں اداکارہ پائل چوہدری ، شیبا رانی ، آفرین خان ، سنہری خان ، اکرم اداس ، نواز انجم ، عامر سوہنا ، شاہزیب مرزا اور لکی ڈیئر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

شالیمار تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ’’ چالاک چوچے ‘‘ میں اداکاہ آفرین پری ، سدرہ نور ، سحر خان ، سخاوت ناز ، کوہ نور سمیت دیگر اداکار پرفارم کررہے ہیں ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں ۔ میر محل تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ’’ ناچ مجاجن ‘‘ میں مناہل نور ، زریں لعل ، بابرہ علی ، شہزاد شوکی ، صائمہ ملک ، وسیم اکرم اور پپو ٹھاکر سمیت یگر اداکار شامل ہیں ۔ جبکہ راکسی تھیٹر میں اداکارہ زارا اکبر اسٹیج ڈرامہ ’’ چغلی چوک ‘‘ میں پرفارم کر رہی ہیں اور دیگر کاسٹ میں افتخار ٹھاکر ، عابد کشمیری ، گوشی ٹو ، شوکت رنگیلا ، زلفی سمیت دیگراداکار شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں دیگر تھیٹر میں پرانے اسٹیج ڈرامے جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :