سلطان راہی کی پرانی فلم ’’ مکھن گجر ‘‘ اور معمر رانا کی فلم ’’ کالا گجر ‘‘ دوبارہ نمائش کے لئے پیش

ساحر لودھی اور ثناء کی فلم ’’ راستہ ‘‘ ،ارباز خان ،سدرہ نور اور اچھی خان کی فلم ’’ پرواز ‘‘ 31مارچ کو ریلیز ہو گی

جمعہ 24 مارچ 2017 13:15

سلطان راہی کی پرانی فلم ’’ مکھن گجر ‘‘ اور معمر رانا کی فلم ’’ کالا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) لیجنڈ اداکار سلطان راہی (مرحوم )کی پرانی فلم ’’ مکھن گجر ‘‘ دوبارہ نمائش کے لئے پیش کر دی گئی جس کے ہدایتکار یونس ملک ( مرحوم ) تھے ۔

(جاری ہے)

جبکہ اداکار معمر رانا کی پرانی فلم ’’ کالا گجر ‘‘ بھی نمائش کے لئے پیش کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں 31مارچ کو دو نئی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی جن میں ساحر لودھی اور ثناء کی فلم ’’ راستہ ‘‘ جبکہ ارباز خان ،سدرہ نور اور اچھی خان کی فلم ’’ پرواز ‘‘ شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :