اسرائیلی افسر کا ادھیڑ عمر فلسطینی ٹرک ڈرائیور پر سفاکانہ تشدد ،ویڈیوجاری

ویڈیو میں اسرائیلی افسر بے یارو مددگار ڈرائیور کو سر میں ٹکر ،ٹھڈے اور تھپڑ رسید کررہااور گالیاں بھی بک رہا ہے

جمعہ 24 مارچ 2017 13:11

اسرائیلی افسر کا ادھیڑ عمر فلسطینی ٹرک ڈرائیور پر سفاکانہ تشدد ،ویڈیوجاری
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) اسرائیل کی قابض سکیورٹی فورسز کے اہلکار مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں سے کس انداز میں انسانیت سوز سلوک کرتے ہیں اور انھیں کس طرح ہراساں کرتے اور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں،اس کی عکاسی کرتی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق س ویڈیو میں مقبوضہ بیت المقدس میں ایک شاہراہ کے کنارے ایک اسرائیلی سکیورٹی افسر نے ایک ادھیڑ عمر فلسطینی ٹرک ڈرائیور کو روک رکھا ہے۔

اس کو کیوں روکا گیا ہی یہ واضح نہیں ہوا لیکن اس ویڈیو میں اسرائیلی افسر اس بے یارو مددگار ڈرائیور کو سفاکانہ انداز میں سر میں ٹکر ماررہا ہے،ٹھڈے اور تھپڑ رسید کررہا ہے اور ساتھ ساتھ مٴْنھ سے گالیاں بھی بک رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک مرحلے پر اس اسرائیلی افسر کوٹرک ڈرائیور کو حرام زادہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے۔یہ واقعہ مبینہ طور پر مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے وادی الجوز میں پیش آیا تھا۔

بعض لوگوں نے اس اسرائیلی افسر کو روکنے کی کوشش کی تو وہ ان پر چڑھ دوڑا اور اس نے ان میں دو ایک کو دوہتڑ اور ٹھڈے رسید کردیے۔معروف عرب اسرائیلی مسلم سیاست دان احمد طبی نے اسرائیلی وزارت داخلہ کے حکام اور پولیس سربراہ سے اس پولیس افسر کو گرفتار کرنے اور اس کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :