جانوروں میں مصنوعی نسل کشی کو ہمکنار کرنے کیلئے ایکسٹینشن سروسز میں نئی روح پھونکنا ہوگی،ماہرین لائیو سٹاک

جمعہ 24 مارچ 2017 13:02

فیصل آباد۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) ماہرین لائیو سٹاک نے کہاہے کہ جانوروں میں مصنوعی نسل کشی کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ایکسٹینشن سروسز میں نئی روح پھونکنا ہوگی جبکہ اچھی نسل کے سانڈرکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں بھی قومی دھارے میں لایا جانا چاہئے۔انہوںنے کہاکہ جانوروں کے علاج معالجہ اور بہتر پیداوار کیلئے پرائیویٹ شعبہ کو بھی آگے آناہوگاکیونکہ پوری دنیا میں یہ شعبہ پرائیویٹ ہاتھوں میں آگے بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کی آراء اور تجاویز کو حکومتی سطح پر مکمل پذیرائی حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ ہماری کوشش سے پورے صوبے میں ماڈل کیٹل مارکیٹس میں اچھی سروسز کے ساتھ خریدار اور فروخت کنندہ کو ٹھیکیداروں کے چنگل سے نجات دلا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی نسل کے جانور پالنے والوں کی قومی سطح پر حوصلہ افزائی ہونی چاہئے تاکہ دوسرے کسانوںمیں بھی اچھے جانوروں اور بہترپیداوار کیلئے رغبت پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ دنیامیں دودھ دینے والا ایک جانور لیکٹیشن کے دوران اوسطاً8ہزار دودھ لیٹر دودھ دیتا ہے جبکہ ہم پوری کوشش کے باوجود ایک چوتھائی پیداوار لے پا رہے ہیں۔