سعودی عرب میں انسداد منشیات ٹیم کی کارروائی ، سمگلر گرفتار،2 ملین نشہ آور گولیاں برآمد

جمعہ 24 مارچ 2017 13:02

سعودی عرب میں انسداد منشیات ٹیم کی کارروائی ، سمگلر گرفتار،2 ملین نشہ ..
جدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) سعودی عرب کی انسداد منشیات کی ٹیم نے مکہ کے رہائشی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تقریبا2 ملین نشہ آور گولیاں برآمد کی ہیں ۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق سعودی کسٹم نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر بتایا کہ انسداد منشیات کی ٹیم نے مکہ کے رہائشی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سی 1,880,555 نشہ آور گولیاں برآمد کی ہیں۔ایک اور واقعہ میں کسٹم آفیسر نے اردن کے ساتھ سعودی سرحد پر میں ایک شخص سے 15 ہزار کیپٹاگون گولیاں برآمد کر لیں ۔

متعلقہ عنوان :