غیرقانونی پٹرولیم ایجنسیاں قائم کر نے وا لوں کے خلاف پولیس ایکشن جا ری

جمعہ 24 مارچ 2017 13:02

رحیم یار خان۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) پابندی کے باوجود غیرقانونی طور پر پٹرولیم ایجنسیاں قائم کرکے مصنوعات فروخت کرنے والے ایجنسی مالکان کے خلاف پولیس ان ایکشن 5ایجنسی مالکان رنگے ہاتھوں گرفتار پولیس نے منصوعات قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی ،زرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود پٹرولیم ایجنسیاں قائم کرکے منصوعات فروخت کرنے والوں کے خلاف پولیس نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کار روائی کرتے ہوئی5ایجنسی مالکان کو ر نگے ہاتھوں گرفتارکرکے حراست میں لے لیااور ایجنسی مالکان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کا رروائی شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :