تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محمد حنیف

جمعہ 24 مارچ 2017 13:01

رحیم یار خان۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) رحیم یار خان محمد حنیف نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں اور وطن عزیز میں فروغ تعلیم کے لئے ہر شخص کو حکومتی کوششوں کا ساتھ دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب فروغ تعلیم اور حصول تعلیم کے لئے عملی طور پر کوشاں ہے جبکہ ہونہار طالبعلموں کی حوصلہ افزائی اور انہیں اپنی تدریسی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے لئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ زید پبلک سکول کے سالانہ امتحانی نتائج کی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے پرنسپل ادارہ نجیب اللہ خان ، اساتذہ کی انتھک محنت اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے طلباء و طالبات کو مبارک باد دی۔تقریب میں تعلیمی اداروں کے سربراہان محمد عارف یونس، مسز تسنیم فضلی، آصف جلیل سمیت دیگروالدین اور طالبعلموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر کامیاب طالبعلموں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :