ڈینگی کے خاتمہ کیلئے پیشگی اور قبل ازوقت حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

جمعہ 24 مارچ 2017 12:59

ڈینگی کے خاتمہ کیلئے پیشگی اور قبل ازوقت حفاظتی تدابیر اختیار کرنے ..
فیصل آباد۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد نے تمام صنعتی ، تجارتی اور کاروباری اداروں کو ڈینگی کے خاتمہ کیلئے پیشگی اور قبل ازوقت حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے ڈینگی کی وجہ سے قیمتی جانوں کے نقصان کے علاوہ عوام میں خوف و ہراس کی کیفیت بھی پیدا ہوئی جس کے بعد پنجاب حکومت نے اس خطرہ سے نمٹنے کیلئے ڈینگی کے خاتمہ کیلئے انتہائی مؤثر مہم شروع کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس سلسلہ میں معاشرے کے تمام طبقوں کی آگاہی اور ان کو براہ راست اس مہم میں شامل کرنے کیلئے انتظامی تشہیری اور حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کے تاجروں اور صنعتکاروں نے بھی اس مہم میں بھرپور حصہ لیا اور اپنے اپنے اداروں میں لوگوں کی آگاہی کیلئے پوسٹر اور بینر آویزاں کرنے کے علاوہ صفائی کیلئے خصوصی انتظامات بھی کئے گئے۔ انہوں نے تاجروں اور صنعتکاروں سے کہا کہ وہ سابقہ سالوں کی طرح اس سال بھی ڈینگی کے خاتمہ کی مہم میں عملی طور پر حصہ لیں تا کہ ڈینگی کے مرض پر قابو پایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :