لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے فیصل آباد کے وکلاء کل مکمل احتجاجی ہڑتال کریں گے

جمعہ 24 مارچ 2017 12:59

لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے فیصل آباد کے وکلاء کل مکمل احتجاجی ..
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کی اپیل پر فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلاء کل ہفتہ کو مکمل احتجاجی ہڑتال کریں گے اورعدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیاجائیگا جبکہ کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوگا اور اس موقع پر احتجاجی ریلی بھی نکالی جائیگی۔ ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ جب تک فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کا قیام عمل میں نہیں آ جاتا اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

یہا ں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فیصل آباد کے وکلاء کئی ماہ سے اپنا احتجاج اور ہفتہ وار ہڑتال کا سلسلہ جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں لیکن متعلقہ ارباب اختیار کی جانب سے اس ضمن میں کوئی فیصلہ کن اقدامات نہ کئے جا رہے ہیں جس کے باعث ہڑتال کے روز ہزارو ںسائلان کو اپنے مقدمات کے سلسلہ میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ خود عدالتوں میں پیش ہو کر نئی تاریخیں حاصل کرتے ہیں جس سے انصاف کی بروقت فراہمی کا عمل بھی متاثر ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے صدرکی زیر قیادت ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی جائیگی اور جنرل باڈی کا اجلاس بھی منعقد کیا جائیگا جس میں اس عزم کا اعادہ کیاجائیگا کہ جب تک فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ کا بینچ قائم نہیں کردیا جاتا اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :