پاکستانی ہائی کمشنر کا بیان داخلی معاملات میں مداخلت ہے، بھارت

پاکستان کو اپنی توجہ دہشت گردی کے خاتمے پرمرکوزکرنی چاہئے،ترجمان وزارت خارجہ کا ردعمل

جمعہ 24 مارچ 2017 12:18

پاکستانی ہائی کمشنر کا بیان داخلی معاملات میں مداخلت ہے، بھارت
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء)بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستان ہائی کمشنرعبدالباسط کے بیان کو انڈیا کے داخلی معاملے میں مداخلت قراردیدیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبا رکے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیرسے متعلق پاکستانی ہائی کمشنرکا بیان سفارتی آداب کے منافی اوربھارت کے داخلی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔پاکستان کو اپنی توجہ دہشت گردی کے خاتمے پرمرکوزکرنی چاہئے۔واضح رہے کہ عبدالباسط نے گزشتہ روز یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر، کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ کشمیرکی تحریک آزادی ایک دن ضرور کامیاب ہوگی۔