پاکستانی حکام کی افغان طالبان لیڈروں کے ساتھ ملاقات

ملاقات میں ماسکو مذاکرات میں شرکت پر زوردیاگیا،اپنے مطالبات سے پاکستان کو آگاہ کردیا،طالبان

جمعہ 24 مارچ 2017 12:16

پاکستانی حکام کی افغان طالبان لیڈروں کے ساتھ ملاقات
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) افغان طالبان نے کہاہے کہ طالبان کے لیڈروں کے ساتھ پاکستانی حکام نے ملاقات میں انہیں امن مذاکرات میں شریک ہونے پر زوردیا ہے ، کثیرالقومی امن مذاکرات اگلے ماہ روسی دارالحکومت ماسکو میں ہوں گے۔ ماسکو میٹنگ میں پاکستان، افغانستان، چین اور میزبان ملک روس کے سفارت کار شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

تاہم امریکا نے ابھی تک اِس اجلاس میں شریک ہونے کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔جرمن ریڈیو کے مطابق طالبان قیادت کے قریب سمجھے جانے والے دو افراد نے امریکی خبررساں ادارے کو نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایاکہ طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے اپنے مطالبات سے بھی پاکستانی اہلکاروں کو آگاہ کردیا ہے تاہم طالبان نے یہ نہیں بتایاکہ ان کے مطالبات کیا ہیں اوروہ مشروط یا غیر مشروط طورپرمذاکرات میں شریک ہونا چاہتے ہیں۔