مصرمیں سڑک کنارے بم دھماکا، جھڑپوں میں 10اہلکار اور 15باغی ہلاک

فوجیوں نے عسکریت پسندوں کے ایک انتہائی خطرناک ٹھکانے پر چھاپہ ماراجس پر جھڑپیں ہوئیں،حکام

جمعہ 24 مارچ 2017 12:10

مصرمیں سڑک کنارے بم دھماکا، جھڑپوں میں 10اہلکار اور 15باغی ہلاک
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) مصر کے علاقے جزیرہ نما سینائی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے اور باغیوں سے جھڑپوں میں 10فوجی اہلکار اور 15باغی مارے گئے،وہاں سے فوجیوں کو بڑی مقدار میں بارودی مواد اور استعمال کے لیے تیار بموں کے ساتھ ساتھ دستی بم اور گولہ بارود بھی ملا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ واقعہ ان فوجیوں اور دہشت گرد گروپ داعش کے حامی عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپوں کے دوران پیش آیا۔

(جاری ہے)

فوج نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ان جھڑپوں کے دوران15 عسکریت پسند بھی مارے گئے۔ بیان کے مطابق جھڑپیں اٴْس وقت شروع ہوئیں، جب فوجیوں نے عسکریت پسندوں کے ایک انتہائی خطرناک ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔وہاں سے فوجیوں کو بڑی مقدار میں بارودی مواد اور استعمال کے لیے تیار بموں کے ساتھ ساتھ دستی بم اور گولہ بارود بھی ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :