لندن حملے میں ایک امریکی شہری بھی ہلاک ہوا،ٹرمپ کی تصدیق

جمعہ 24 مارچ 2017 12:10

لندن حملے میں ایک امریکی شہری بھی ہلاک ہوا،ٹرمپ کی تصدیق
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) لندن میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ایک امریکی شخص بھی ہلاک ہواہے،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اس امریکی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کردی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن حملوں میں ایک امریکی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں لکھاکہ ایک عظیم امریکی، کٴْرٹ کوچران لندن میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہو گیا، میری دعائیں اس کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :