نئے صحت بل پر ووٹنگ مسترد،ری پبلکن ارکان نے اعتراضات اٹھادیئے

صحت بل پر ہر حال میں ووٹنگ کریں،چاہے جو بھی نتیجہ نکلے، ٹرمپ کاارکان کو بند کمرہ اجلاس میں الٹی میٹم واشنگٹن میں اوباما ہیلتھ کیئر کی مجوزہ منسوخی کے خلاف مظاہرہ ، ڈھائی کروڑ شہریوں کے متاثرہونے کا خدشہ،پولیس نے 20مظاہرین دھر لیے

جمعہ 24 مارچ 2017 12:10

نئے صحت بل پر ووٹنگ مسترد،ری پبلکن ارکان نے اعتراضات اٹھادیئے
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایوانِ نمائندگان میں نئے نظامِ صحت پر ووٹنگ کروائی جائے۔صدر ٹرمپ سابق صدر اوباما کے اوباما کیئر نامی قانون کی جگہ امیریکن ہیلتھ کیئر ایکٹ کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔تاہم اس مسودہ قانون پر اس وقت رائے شماری ملتوی ہو گئی جب بعض رپبلکن ارکان نے بھی اس پر اعتراضات کیے، حالانکہ صدر ٹرمپ بار بار ان پر زور دیتے رہے کہ وہ اس بل کی حمایت کریں۔

ادھردوسری جانب دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں اوباما ہیلتھ کیئر کی مجوزہ منسوخی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اوباما ہیلتھ کیئر پروگرام منسوخ کیے جانے کی صورت میں ڈھائی کروڑ امریکی متاثر ہوں گے۔

(جاری ہے)

پولیس نے اس موقع پر 20سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدرٹرمپ نے کہاکہ چاہے جو بھی نتیجہ نکلے، وہ ہر حال میں اس پر ووٹنگ چاہتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے بجٹ ڈائریکٹر مک ملوانی نے کہا کہ بند کمرے میں ہونے والے ایک اجلاس میں رپبلکن ارکان کو یہی پیغام دیا گیا ۔ایوانِ زیریں کے سپیکر پال رائن نے کہاکہ ہم ساڑھے سات برس تک عوام سے وعدہ کرتے چلے آئے ہیں کہ ہم اس شکستہ قانون کو منسوخ کر دیں گے کیوں کہ یہ ناکام ہو رہا ہے اور خاندانوں کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہا، اور ہم اس پر آگے بڑھیں گے۔

دوسری طرف نیو یارک سے تعلق رکھنے والے رپبلکن رکن کرس کولنز نے کہاکہ صدر نے کہا کہ وہ ووٹنگ چاہتے ہیں چاہے حق میں یا مخالفت میں۔اگر کسی وجہ سے مخالفت میں فیصلہ آ گیا تو ہم اس ایجنڈے کے مزید حصوں کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔دوسری جانب دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں اوباما ہیلتھ کیئر کی مجوزہ منسوخی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اوباما ہیلتھ کیئر پروگرام منسوخ کیے جانے کی صورت میں ڈھائی کروڑ امریکی متاثر ہوں گے۔ پولیس نے اس موقع پر 20سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ۔