حامد کرزئی کی افغانستان میں مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی مخالفت

جمعہ 24 مارچ 2017 12:05

حامد کرزئی کی افغانستان میں مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی مخالفت
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے افغانستان میں مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی مخالفت کی ہے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق نوروز کے آغاز کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے افغان عوام پر زور دیاہے کہ وہ امن کے عمل کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں مزید افواج کی تعیناتی کی بجائے امریکا کو ملک میں امن اورمصالحتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے افغان حکومت کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں مکمل امن کے قیام کیلئے افغان حکومت کے ساتھ ساتھ افغان قوم کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :