افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے ہلمند کے ضلع سنگین پر طالبان کے قبضے کے دعویٰ کو مسترد کردیا

جمعہ 24 مارچ 2017 12:05

افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے ہلمند کے ضلع سنگین پر طالبان کے قبضے ..
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے ہلمند کے ضلع سنگین پر طالبان کے قبضے کے دعویٰ کو مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ ہلمند کے ضلع سنگین پر طالبان کے قبضے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔قبل ازیں ہلمند کے مقامی حکام نے افغان میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا کہ طالبان نے ضلع سنگین پر قبضہ کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :