جامعہ پشاورکے شعبہ آرٹ اینڈڈیزائن میں پینٹنگ ورکشاپ کاانعقاد

جمعہ 24 مارچ 2017 11:54

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)جامعہ پشاورکے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن نے رنگونہ دسپرلی کے نام سے واٹرکلر پینٹنگ کی ورکشاپ اورنمائش کاانعقادکیاگیاجس میں طلبہ نے موسم بخارکے رنگینیوں کوپینٹنگز میں محفوظ کیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں انٹرنیشنل واٹرکلرسوسائٹی پاکستان کے ڈائریکٹرمصورعلی سجاد نے طلبہ کوتربیت دی ،ورکشاپ کے اختتام پرطلبہ کے فن پاروں کی نمائش منعقدہوئی اورتین بہترین فن پارے بنانے والوں کوانعامات سے نوازاگیا۔ شعبہ آرٹ کے چیئرمین محمدشیرعلی خان نے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے ،انہوںنے سرحد آرٹ اینڈ ڈرائینگ سٹورکے عالمزیب کوشعبے میں ورکشاپ منعقدکرنے پرخصوصی طورپرشکریہ اداکیا۔