ایمز ہسپتال کے زیراہتمام شوگررضاکارکانفرنس کاانعقاد

جمعہ 24 مارچ 2017 11:54

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)ایمز ہسپتال حیات آباد کے زیراہتمام شوگررضاکارکانفرنس منعقدہوئی،جس میں بیرون ممالک سے ڈاکٹروں ،شوگرکے مریضوں ،طلبہ اوررضاء کارافراد نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے مہمان خصوصی ایمزہسپتال کے چیف ایگزیکٹوڈاکٹرضیاء الحسن تھے۔کانفرنس میں ڈاکٹروں نے شوگرمرض سے متعلق عوام کوآگاہی دی اوراس بیماری سے بچائو کے طریقہ کارپرروشنی ڈالی۔