ہوم اکنامکس کالج میں ڈیپارٹمنٹ آف سائنس کے سیمیناروں کی سیریزاختتام پذیر

جمعہ 24 مارچ 2017 11:54

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)کالج آف ہوم اکنامکس کے ڈیپارٹمنٹ آف سائنسز کے زیراہتمام پرنسپل ڈاکٹرکنیزفاطمہ کی قیادت میں ڈیپارٹمنٹ کی انچارج رضیہ طارق خان کی زیرنگرانی پانچ سیمیناروں کی سیریزاختتام پذیرہوگئی۔

(جاری ہے)

لیب کے استعمال میں اختیاطی تدابیر،ابھرتے ہوئے ماحولیاتی مسائل،کوارڈینیشن کمپلیکسزکی اہمیت،سولرانرجی اورکاربن کی اہمیت کے موضوعات پرمنعقدہ سیمیناروں کے ریسورس پرسن کے فرائض شعبہ کیمسٹری جامعہ پشاورکے ڈاکٹر کاشف گل ،ڈاکٹربہشت آراء، ڈاکٹرعدنان،ڈاکٹر گل رحمن اورڈاکٹرسلمان ظفرنے انجام دیں۔