وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) کے زیر اہتمام مارگلہ فیسٹیول کے تحت فٹ بال ٹورنامنٹ کل اسلام آباد میں شروع ہوگا

جمعہ 24 مارچ 2017 11:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) کے زیر اہتمام مارگلہ فیسٹیول کے تحت فٹ بال ٹورنامنٹ کل ہفتہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے حکام کے مطابق ٹورنامنٹ میں اسلام آباد بھر کے 20 کلب حصہ لیں گے۔ اسی طرح اپریل میں ہاکی، باسکٹ بال، والی بال، سائیکلنگ، رگبی، ٹیبل ٹینس اور خواتین کے سائیکلنگ کے مقابلے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے پاس ٹیلنٹ دکھانے کا اچھا موقع ہے۔

متعلقہ عنوان :