ایشین ٹینس فیڈریشن ( اے ٹی ایف) جونیئر پلیئرز ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

جمعہ 24 مارچ 2017 11:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) ایشین ٹینس فیڈریشن ( اے ٹی ایف) جونیئر پلیئرز ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس کل ہفتہ کو اسلام آباد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف الله خان جو ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں کریں گے۔ اجلاس میں ایشین ٹینس فیڈریشن (اے ٹی ایف) کے صدر انیل کمار کھنہ، سیکریٹری جنرل سبر امنیم سرندرن اور پی ٹی ایف کے پیٹرن چیف سید دلاور عباس اور فیڈریشن کے دیگر حکام شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :